اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کي فضائيہ نے الحسکہ کے قريب الشدادي شہر ميں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ٹھکانوں پر بمباري کرکے جس کے نتيجے ميں دسيوں تکفيري عناصرہلاک اور زخمي ہوگئے -
اس ہوائي حملے ميں داعش کے دو کمانڈر بھي مارے گئے ہيں - دوسري جانب کوباني ميں کردمليشيا اور مقامي باشندوں نے داعش کے دسيوں دہشت گردوں کو ہلاک کرديا ہے - شام کے شمال ميں واقع سرحدي شہر کوباني ميں دہشت گردوں کے خلاف کرد مليشيا اور عوامي رضاکاروں کے حملے ميں کم سے کم پچپن تکفيري دہشت گرد ہلاک ہوگئے -
ہلاک ہونےوالوں ميں اسداللہ چيچني نامي داعش کا ايک کمانڈر بھي شامل ہے - جبکہ اس کاروائي ميں داعش کا ايک کمانڈر ابوحمزہ گرفتار کرليا گيا ہے -
اس درميان کرد مزاحمت کاروں نے داعش کے تکفيري دہشت گردوں پر کاري ضرب لگانے کے بعد بوطان غربي اور ماميدنامي علاقوں پراپنا کنٹرول کرليا ہے - خبروں ميں کہا گيا ہے کہ کرد مليشيا اور عوامي رضاکار کوباني کے جنوب کي سمت دہشت گردوں کے خلاف اپني پيشقدمي جاري رکھے ہوئے ہيں -
.......
/169